سٹیفانوس سیٹسیپاس اور کیرن خچانوف آسٹریلین اوپن مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Open Tennis Women's Singles Semi-Finals
Open Tennis Women's Singles Semi-Finals

میلبورن۔25جنوری (اے پی پی): یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن مینز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے جمہوریہ چیک کے جیری لیچیکا اور روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے امریکا کے سیباسٹین کورڈا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر 3 سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے کھلاری جیری لیچیکاکو 3-6، 6-7(2-7) اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ایک اور میچ میں روسی ٹینس سٹار کیرن خچانوف نے بھی کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی۔

انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں حریف امریکی کھلاڑی سیباسٹین کورڈا کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہونےکےبعد ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کیرن خچانوف کو ابتدائی دو سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6 سے سبقت حاصل تھی تیسرے سیٹ میں ان کو امریکی کھلاڑی کے خلاف 0-3 کی برتری تھی کہ حریف کھلاڑی مقابلے سے دستبردار ہوگئے