وزیر خارجہ کی تاشقند میں قازقستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

128
بلاول بھٹو

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کے موقع پر قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تلیبردی مختار سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزراءخارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔