وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر انتہائی قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کوئی بھی شخص جو پاکستانی ہو وہ اپنے وطن کے متعلق ایسے الفاظ ہرگز استعمال نہیں کر سکتا جیسے الطاف حسین نے کیے، کسی کو بھی پاکستان کے خلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام نقطہ اعتراض میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے غلط رجحانات متعارف کرائے ہیں، الطاف حسین نے ایم کیو ایم کو ایک مافیا کے ڈان کی طرح چلایا اور کراچی میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا، بھت