مانسہرہ۔ 25 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے مانسہرہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، وائس چانسلر پروفیسر جمیل احمد اور ٹیک ویلی کے چیف ایگزیگٹو آفیسر عمر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد خان نے مہمانون کا اسقبال کیا اور پھول پیش کئے۔
وفاقی وزراء نے یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں قائم سنٹرلائز ریسرچ لیبارٹری کا بھی دورہ کیا اور جاری تحقیقی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ معزز مہمانوں نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں یادگاری پودے بھی لگائے۔
بعد از تمام مہمانوں نے سینٹ حال میں منعقد پروگرام میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر جمیل احمد نے تعارفی خطاب کیا۔ وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک یونیورسٹی کی ہمہ جہت ترقی و ٹیکنالوجی کے میدان میں برتری کے حوالہ سے سنگ میل ثابت ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے مختصر عرصہ میں اعلیٰ تعلیمی حوالوں سے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے، آئی ٹی کمپنی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق نے کہا کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل سے ایک معاہدہ کے تحت آئندہ چاہ ماہ کے دوران یونیورسٹی کے 12 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اور فیکلٹی کو ڈیجیٹائز کرتے ہوئے گوگل سے منسلک کر دیا جائے گا۔