وفاقی وزیر احسن اقبال سے ڈنمارک کی سفیر کی ملاقات، پاکستانی تارکین وطن ، سکالرشپس پروگرام اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

200
نیشنل فلڈ ڈیش بورڈ کے اجراءکا مقصد شہریوں کو سیلاب سے متعلق تفصیلات فراہم کرنا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی تارکین وطن ڈنمارک میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ،ڈنمارک کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع چاہتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ڈنمارک کی سفیر لس روسن ہام سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں پاکستانی تارکین وطن ، سکالرشپس پروگرام اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔اس موقع پروفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن ڈنمارک میں اپنا تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں ،پاکستان کی آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، ڈنمارک کی یونیورسٹیوں میں پاکستانی نوجوانوں کے لئے اعلی تعلیم کے مواقع چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے عوامل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ،حکومت شمسی اور ہوا سے حاصل ہونے والی توانا ئی کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے ،بلوچستان کی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے شمسی توانائی موزوں ترین حل ہے ،ڈنمارک میں پاکستانی کمیونٹی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔