وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب

109
سینٹ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، ہم نہ تو کسی کو پیسے لینے دیں گے اور نہ ہی کسی کو پیسے لیکر کسی کو ووٹ دینے دیں گے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین
سینٹ الیکشن اوپن ہو یا سیکرٹ، ہم نہ تو کسی کو پیسے لینے دیں گے اور نہ ہی کسی کو پیسے لیکر کسی کو ووٹ دینے دیں گے، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر نظام کو تہہ و بالا کرنا چاہتے ہیں، احتجاج ایک اہم مقدس، قانونی اور آئینی حق ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں کے جان و مال اور املاک کو نقصان پہنچایا جائے، ایسا احتجاج جو حقوق کا تحفظ کرے وہ صحیح لیکن حقوق کو پامال کرنے والے اور غیر آئینی احتجاج پر ریاست خاموش نہیں رہے گی، ٹی ایل پی کے رہنما پیر افضل قادری اور خادم حسین رضوی سمیت دیگر قیادت کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں جن پر ملک کی عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریں گی، ملک کا نظام آئین کے تحت رہے گا اور کسی احتجاج کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایسے عناصر جو شہریوں کے جان و مال کی طرف میلی آنکھ سے دیکھیں گے تو ان کے خلاف آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، ہم بکھرے ہوئے گھر اور معاشی ڈھانچے کو جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور ان کی اقتصادی ٹیم کا وژن بارآور ثابت ہو گا اور ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔