اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں، ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔ ہفتہ کوپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید …
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے پاکستان تحریک انصاف کے اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں، ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔ ہفتہ کوپیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو صاحب کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی، شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔انہوں نے کہا کہ نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتا کہ ایگرو اکانومی کے جدید رجحانات کیا ہیں








