پتوکی میں تھانہ صدر پھول نگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 08 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار، 12 کلوگرام چرس اور 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی گئی
پتوکی ،منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 8 ملزمان گرفتار، 12 کلوگرام چرس اور 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد

مزید خبریں
پتوکی۔ 14 ستمبر (اے پی پی):پتوکی میں تھانہ صدر پھول نگر پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، 08 بدنام زمانہ ملزمان گرفتار، 12 کلوگرام چرس اور 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی گئی ۔ ایس ایچ او صدر کا ٹیم کے ہمراہ پھولنگر میں منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ پھولنگر کے مختلف علاقوں سے بدنام زمانہ اور ریکارڈ یافتہ 08 ملزمان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے 12 کلوگرام سے زائد چرس، 60 لیٹر زہریلی شراب اور ایک موٹرسائیکل برآمد۔ ملزمان پھولنگر کے مختلف علاقوں میں منشیات کا دھندہ کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے نتھے خالصہ کے رہائشی رانا شرافت کے قبضہ سے 04 کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔ رنگیل پور لاہور کے رہائشی عبدالرحمان کے قبضہ سے 04 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کوٹرادھاکشن کے رہائشی 02 ملزمان اسحاق اور جاوید کے قبضہ سے 04 کلوگرام چرس برآمد۔ جبکہ 03 ملزمان ندیم مسیح، عدنان مسیح اور وکرم مسیح کے قبضہ سے 60 لیٹر زہریلی شراب برآمد ۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات اور حدود آرڈیننس کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے ۔








