پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ مندرہ پر کارروائی کرتے ہوئے 1200 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا جبکہ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر متعلقہ افراد کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ مندرہ پر کارروائی کرتے ہوئے 1200 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔14ستمبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جی ٹی روڈ مندرہ پر کارروائی کرتے ہوئے 1200 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا جبکہ ناقص دودھ سپلائی کرنے پر متعلقہ افراد کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے علی الصبح جی ٹی روڈ مندرہ پر ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران 1200 لیٹر پانی ملا ناقص دودھ برآمد ہوا جسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ جرم ہے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، کسی کو عوام کو مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دودھ بردار گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔ شہری ملاوٹ کے خلاف کارروائیوں میں تعاون کریں اور شکایات کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔







