استور ،اسسٹنٹ کمشنر کا خودکشت واٹر سپلائی کا دورہ، ایس ڈی او کو ضروری اقدامات کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر استور محمد شعیب نے ایس ڈی او کے ہمراہ خودکشت واٹر سپلائی کا دورہ کیا اور واٹر سپلائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

استور۔ 14 ستمبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر استور محمد شعیب نے ایس ڈی او کے ہمراہ خودکشت واٹر سپلائی کا دورہ کیا اور واٹر سپلائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واٹر سپلائی سے متعلق مختلف امور کا معائنہ کیا اور عوام کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واٹر سپلائی کے نظام کو مؤثر بنانے اور عوام کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے ایس ڈی او کو واٹر سپلائی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پانی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور نظام کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔