پشین میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، وفاقی وزیر داخلہ کی ستائش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بھرپور ستائش کی ہے۔

اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشین کے علاقے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بھرپور ستائش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے تمام ادارے پرعزم ہیں اور قوم کی مکمل حمایت سے امن دشمن عناصر کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔