اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک )کا دورہ کیا ،دورے کا مقصد نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے مینڈیٹس اور اس کے موجودہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ لینا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن محمد عامر جان نے وفاقی وزیر کو ٹیوٹ پر مبنی مختلف اقدامات اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے مشترکہ منصوبوں کے بارے میں بتایا جن میں پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ہنر سب کیلئے اور تکامل سکل ویریفکیشن پروگرام کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ٹیوٹ کے شعبے کو بڑھانا اور نوجوانوں کو مارکیٹ سے چلنے والے شعبوں میں مہارتوں کے ساتھ بااختیار بنانا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے پاکستان میں ٹیویٹ کے منظر نامے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تبدیل کرنے کے لئے صوبائی ٹیویٹ شعبوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔
وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے پاکستان میں ٹیوٹ کے شعبوں میں اصلاحات اور استحکام کے لئے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے تکامل سکل ویریفکیشن پرگرام میں گہری دلچسپی لی جو کہ سعودی عرب اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان مہارت کی جانچ، سرٹیفیکیشن اور پاکستانی ہنر مند فورس کو فروغ دینے کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن روایتی اور ہائی ٹیک سکل پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ملک کے معاشی کردار اور سکل ڈویلپر میں مزید نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے مزید بتایا کہ ان کااولین مقصد پاکستان میں ہنر مندی کی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لئے دیگر مہارتوں پر مرکوز ممالک کے ساتھ تعاون کرنا ہے جس سے بالآخر پاکستانی افرادی قوت کو عالمی سطح پر تسلیم اور قبول کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو دلی طور پر تعاون فراہم کرنے کے اپنے عزم کا یقین دلایا۔ انہوں نے ٹیوٹ کے شعبے کو مزید مضبوط کرنے کے لئے باقاعدگی سے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کا دورہ کرنے کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا جو ان کی قیادت میں پاکستان میں ہنر مندی کی ترقی اور تعلیم کے لئے مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔