کوئٹہ۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کوئٹہ کے علاقے نوا کلی میں ورکرز فلیٹس کا افتتاح کردیا۔مشیر وزیراعلی بلوچستان نوابزادہ گہرام خان بگٹی ،صوبائی سیکرٹری لیبر، سیکرٹری ورکرز ویلفئیر بورڈ و دیگر وفاقی و صوبائی افسران و لیبرز تنظیمیں بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پیر کوکوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہویے وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا کہ چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان کے حوالے سے خصوصی ہدایات ہیں آج چار سو آٹھ فلیٹس کا افتتاح کر دیا گیا جو کہ آئندہ دو ماہ میں مزدوروں کے حوالے کر دیے جائیں گے، مجھے بلوچستان کے مزدوروں کے لیے چار سو آٹھ گھروں کا افتتاح کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہےآج بلوچستان کے محنت کشوں اور مزدوروں کے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔
ساجد حسین طوری نے کہا کہ اگر کسی ملک کے مزدور خوشحال ہوں تو اس کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گےمیں صوبائی مشیرمحنت گہرام خان بگٹی اور ورکرز ویلفیئر بورڈ بلوچستان کی انتھک محنت کو سراہتا ہوں اب اگلے مرحلے میں راولپنڈی، ٹیکسلا اور مردان میں لیبر کالونیوں کا بھی افتتاح کیا جا رہا ہم بلند بانگ دعوؤں پر نہیں بلکہ عملی طور پر لوگوں کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان کے مزدوروں کے لیے چار سو گھروں کا منصوبہ شروع کیا تھااللہ کا شکر ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت میں شروع ہونے والا منصوبہ آج مکمل ہو گیا ہےغریبوں کو گھر دینے کا وعدہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے اسے پورا کرنا ہےہماری کوشش ہے کہ ہر شہری کا روٹی، کپڑا اور مکان کا مسئلہ حل ہو
انھوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے ورکرز ویلفیئر بورڈز کو فلیٹس و لیبرز کالونیوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،نجی فیکٹریوں میں کام کرنے والے غریب مزدوروں کو فلیٹس دیے جائیں گےلیبر کالونی میں بچوں کے لیے اسکول اور کھیل کے میدان تیار کیے جائیں گےلیبر کالونیوں میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ بیرون ممالک سکلڈ ورکرز بھیجے، حکومت بلوچستان کے مختلف شہروں میں نوجوانوں کو باہر بھیجنے کے لئے فنی تربیت کے مراکز کھلے گےوفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا کہ مزدوروں کے ہر قسم کے حقوق اور ان کے بچوں کی تعلیم کا پورا خیال رکھیں گےمزدوروں کے تمام حقوق کی ضمانت دیتے ہیں اور کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔