وفاقی وزیر برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ناممکن ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے وزیراعظم محمد نواز شریف کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں وزیراعظم کے موقف کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو تمام بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اڑی حملہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔