وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب

APP50-20 FAISALABAD: February 20 - Federal Minister for Commerce, Engr. Khurram Dastgir Khan chairing a meeting at PTEA. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد۔20 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات بڑھانے خصوصی پیکیج کے تحت مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی نان بجٹری پیکیج کو 30 جون تک غیر مشروط رکھنے گیس کی قیمتوں میں پایا جانے والا فرق دور اور کوئلے کی درآمد کا مسئلہ بجٹ میں حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی ہدایات کے پیش نظر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے درست استعمال اور کوئلے کی درآمد پر سیلز ٹیکس و کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے نیز حکومت کے درست سمت میں مثبت اقدامات سے معیشت مستحکم ہوئی ہے۔وہ پیر کے روز یہاں پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے،وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے ٹےکسٹائل پیکیج کا بڑا مقصد پیداواری لاگت میں کمی لانا ہے کیونکہ یہ ایک نان بجٹری پیکیج ہے جو کہ رواں مالی سال کے اختتام 30جون تک غیر مشروط ہے۔