وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کا ایف سکس تھری سکول کا دورہ

586
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کا ایف سکس تھری سکول کا دورہ
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کا ایف سکس تھری سکول کا دورہ

اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے پیر کو ایف سکس تھری سکول کا دورہ کیا ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سکول کی سہولیات اور تعلیمی معیار کو بڑھانے کے لئے مقامی کمیونٹی کی جانب سے کی جانے والی قابل ذکر کوششوں کا مشاہدہ کیا ۔کمیونٹی کی اجتماعی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے ایف سکس تھری سکول میں ہونے والی خاطر خواہ بہتری کو اور تعاون کے جذبے کو سراہا جس نے اس اقدام کو آگے بڑھایا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے 20 سرکاری پرائمری سکولوں کو فوری طور پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انہیں ایف سکس تھری سکول کے وضع کردہ تبدیلی کے ماڈل کے ساتھ ہم آہنگ کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد آئندہ چھ ہفتوں میں ان اداروں میں تعلیمی انفراسٹرکچر اور سیکھنے کے معیار کو بہتر کیا جا سکے۔