وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ کی وزیرستان میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

74

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمد شاہ نے وزیرستان میں ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لئے فاتحہ خوانی اور افسوس کا اظہارکیا ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں شہداہ کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر پاک فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ،دہشتگردی کے خلا ف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے سا تھ یے اور ایسے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔