وفاقی وزیر داخلہ کی لکی مروت میں پولیس وین پردہشت گردوں کے حملے کی مذمت

198
کسی سیاسی جماعت پرپابندی لگانا درست اقدام نہیں، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت اورواقعہ پرتشویش کااظہارکیا ہے۔

وزیر داخلہ نےچیف سیکرٹری اورآئی جی خیبر پختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔