وزیراعظم شہباز شریف کی لکی مروت میں پولیس وین پردہشت گردوں کے حملے کی مذمت،شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت

موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی): وزیراعظم شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں 6پولیس اہلکار شہید ہو ئے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔

پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج دے ۔