وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب

135

پاکستان اور سعودی عرب اسلامی بھائی چارہ کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں
پاکستان سے آئے اللہ کے مہمان ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب اسلامی بھائی چارہ کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان سے آئے اللہ کے مہمان ان تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ مکہ میں سعودی میزبانوں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت سے خطاب کرتے ہوئے حج 2016ء کے شاندار انتظامات پر سعودی حکومت بالخصوص شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کوششوں کی تعریف کی۔