وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی وزیراعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز سے ٹیلی فون پر گفتگو، سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں سے معاملہ پر تبادلہ خیال

140

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر براے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پیر کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ان کے ساتھ سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانیوں سے معاملہ پر گفتگو کی۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے بیان کے مطابق مشیر نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو ہدایت کی کہ سعودی حکام کے ساتھ رابطہ کیا جائے اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں۔