وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی چین کے نئے تعینات ہونے والے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن ژینگ شانجی کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

287
وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت اور ترقی کے عمل میں بہتری لانے کیلئے معاشی، صنعتی، تزویراتی، انتظامی اور سماجی ماہرین پر مشتمل پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا
وزارت منصوبہ بندی نے ملکی معیشت اور ترقی کے عمل میں بہتری لانے کیلئے معاشی، صنعتی، تزویراتی، انتظامی اور سماجی ماہرین پر مشتمل پالیسی بورڈ تشکیل دے دیا

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے چین کے نو تعینات چیئرمین نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) ژینگ شانجی کو ایک خط بھیجا ہے جس میں انہیں مبارکباد دی گئی اور بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر نے اپنے خط میں لکھا کہ این ڈی آر سی اور وزارت منصوبہ بندی نے ایک مضبوط شراکت داری برقرار رکھی ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کا ایک مرکزی ستون ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2022 میں اقتدار میں آنے کے بعد سے، موجودہ حکومت نے سی پیک کے بند منصوبوں کو نہ صرف بحال کیا ہے بلکہ ان منصوبوں میں تیزی بھی لائی گئی ہے۔گزشتہ ماہ وفاقی وزیر نے چین کے دورے اور چینی رہنماؤں کے ساتھ تحویل ملاقاتیں کی تھی جہاں انہیں چینی قیادت نے "مسٹر سی پیک ” کا لقب دیا تھا۔وفاقی وزیر نے اپنے خط میں سی پیک کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر روشنی ڈالی، جس نے صنعت کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی و اقتصادی ترقی میں تعاون کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھ کر پاکستان کے معاشی منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے۔

ژینگ شانجی نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ تعاون کو گہرا اور مضبوط کرنے پر آمادگی ظاہر کی تاکہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو فعال طور پر نافذ کیا جا سکے۔ انہوں نے سی پیک کے نفاذ کے لئے احسن اقبال کی لگن کو سراہا جو خطے کے لئے گیم چینجر ہے۔ دونوں جماعتوں نے پاک چین سٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا۔ یاد رہے کہ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات بھی جولائی میں بھرپور طریقے سے منائی جائیں گی جس میں چین کی اعلیٰ قیادت کو بھی دعوت دی جائے گی اور اسی دوران مشترکہ تعاون کمیٹی کا 12 واں اجلاس بھی متوقع ہے۔