وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف سے چین کی قومی انرجی ایڈمنسٹریشن کے وائس ایڈمنسٹریٹرکی ملاقات

190

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی وبجلی اور دفاع خواجہ محمد آصف سے منگل کو وزارت پانی وبجلی میں چین کی قومی انرجی ایڈمنسٹریشن کے وائس ایڈمنسٹریٹرلی فن رونگ نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر نے چین کی قومی انرجی ایڈمنسٹریشن کے ایڈمنسٹریٹراور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان کے چین کےلئے خصوصی جذبات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ تعلقات کو بڑا اہم سمجھتا ہے۔ چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن (نیا) کے وائس ایڈمنسٹریٹرلی فن رونگ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں اور ہر آزمائش میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد آصف کی باصلاحیت قیادت میں توانائی کے تمام منصوبوں میں بڑی پیشرفت ہورہی ہے اور ہمارا اولین نصب العین توانائی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل ہے تاکہ پاکستانی عوام 2018ءتک بجلی کی ضروریات پوری کرکے بجلی سے مستفید ہوں۔