28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور...

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ

- Advertisement -

لاہور۔12جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے اتوار کے روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور کا دورہ کیا۔ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن حکام، نیسپاک اور پی آئی اے انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ایئر پورٹ پر آپریشنل مشکلات کا جائزہ لیا گیا، مسافروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے کئے تجاویز پیش کی گئیں، زیر تعمیر رن وے زیر بحث لایا گیا اورلاہور ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے کی تفصیلات پیش کی گئیں ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان، مینجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود، پی آئی اے کے جنرل مینجر سید ذوالقرنین مہدی، جنرل مینجر ٹینیکل سپورٹ آغا سمیع اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ لاہور ایئر پورٹ کی توسیع اشد ضروری ہے کیونکہ پروازوں کے یکجا ہونے سے مسافروں کو مشکلات پیش آتی ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کی حدود میں پرندوں کی موجودگی فلائٹ سیفٹی میں حائل ہوتی ہے ان کی روک تھام کے لئے ایک جامع لائحہ عمل وضع کیا جائے۔ اجلاس میں ایئر پورٹ سیکورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر ہوابازی کو لاہور ایئر پورٹ کے بین الاقوامی اور اندرون ملک لاونجز الگ الگ کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=312106

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں