میونخ۔21اپریل (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل 22 سالہ امریکی ٹینس سٹار کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی کے شہر میونخ کے ایم ٹی ٹی سی افیٹوس میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 28 سالہ میزبان ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ الیگزینڈرزویروف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 سالہ امریکی ٹینس سٹار بین شیلٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فاتح میزبان ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف نے میونخ میں تیسری مرتبہ بارسلونا اوپن ٹینس ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنی سالگرہ بھی منائی ۔اس فتح کے ساتھ ہی الیگزینڈرزویروف مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584834