ٹویوٹا کا بھارت میں ہائیبرڈ کاروں کی فروخت میں اضافے کا منصوبہ

144

ٹوکیو ۔ 28 نومبر (اے پی پی) جاپانی موٹر ساز کمپنی ” ٹویوٹا “ نے بھارت میں اپنی ہائیبرڈ کاروں کی فروخت میں 2020 ءتک 20 فیصد اضافے کا منصوبہ بنالیا۔ٹویوٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس وقت بھارت میں صرف کیمرے ہائیبرڈ گاڑیوں کی فروخت جاری ہے جبکہ ہائیبرڈ کاروں کے مختلف ماڈلز کو بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی اپنے کم لاگت کی گاڑیاں بنانے والے ڈائی ہاتسو ڈویژن کی معاونت سے ماحول دوست گاڑیاں بنانے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے تاکہ بھارت کی ابھرتی معیشت میں اپنا حصہ وصول کرسکے۔