26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال 9 فیصد اضافہ ریکارڈ

ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال 9 فیصد اضافہ ریکارڈ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو13.614ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 12.444ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا،

مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 1.430ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.300ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پرایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

فروری میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو1.413ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،ٹیکسٹائل مصنوعات میں سے نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 3.785ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.240ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 3.092ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.597ارب ڈالرکے مقابلہ میں 19 فیصد زیادہ ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583589

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں