- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 6 مئی (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے چین میں منعقد ہونے والی ” اکیسویں چائنہ سی فوڈ اور فشریز ایکسپو” میں شرکت کیلئے 20مئی 2016ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی تجارتی نمائش چین کے شہر چنگ ڈاﺅ میں منعقد ہو گی جس میں ہر قسم کی سی فوڈز ، تازہ ، فروزن ، زندہ ، پراسیسڈ ، کوٹنگز وغیرہ ، سی فوڈ مارکیٹنگ باڈیز ، ریفریچریشن اور ڈسپلے وغیرہ کے کاروبار سے منسلک کاروباری ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3750
- Advertisement -