پائیدار ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے، مہر کاشف یونس

131
مہر کاشف یونس

لاہور۔3نومبر (اے پی پی):پائیدار ترقی، معاشی بہتری اور سماجی تبدیلی کے لیے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ناگزیر ہے۔

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے اتوار کو یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت ہے جو ترقی کی رفتار کو تیز اور معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے ابھرتے ہوئے موجودہ معاشی منظر نامے میں ٹیکنالوجی ترقی کے ایک اہم محرک کے طور پر کام کرتی ہے، اس سے کاروباری تبدیلی کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں،پاکستان میں جہاں آبادی کا بڑا حصہ روزگار کیلئے زراعت پر انحصار کرتا ہے جدید ٹیکنالوجی گہرے معاشی اور سماجی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔