پاناما سٹی۔یکم اکتوبر(اے پی پی) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ باکسنگ کونسل سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا، وسیم نے حریف پاناما کے باکسر کارلوس کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں نمبر ایک ہونے کا اعزاز بھی برقرار رکھا، وسیم سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے اور رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے والے پہلے پاکستانی باکسر ہیں۔