مکہ مکرمہ۔20جون (اے پی پی):صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی عازم حج سید خیر محمد کی تدفین مکہ مکرمہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی جی حج مکہ ابرار مرزا اور ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسدی نے شرکت کی۔ مکہ مکرمہ میں قائم میڈیا سیل کے مطابق سید خیر محمد 8 جون کو پاکستان سے براہ راست مدینہ منورہ آئے تھے جہاں سے 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ آئے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا ۔
اپنے ہوٹل میں قیام کے دوران ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا ۔ سید خیر محمد کی نماز جنازہ میں ڈی حج مکہ ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج ساجد منظور اسدی سمیت پاکستان حج مشن کے دیگر افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کی عمر 53 سال سے زائد تھی۔مکہ میں ان کی تدفین ان کے ورثاء کی اجازت سے کی گئی ہے۔