دنیا کو پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پناہ گزین جنگوں اور تنازعات کے ساتھ ساتھ غربت اور معاشی عدم مساوات کا سب سے زیادہ شکار ہیں، دنیا کو پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پناہ گزین جنگوں اور تنازعات کے ساتھ ساتھ غربت اور معاشی عدم مساوات کا سب سے زیادہ شکار ہیں، شام سے لے کر فلسطین اور افغانستان تک پناہ گزینوں کی حالت زار اس حوالے سے نئی پالیسی پر توجہ مرکوز کرنے اور وسائل کی فراہمی کی متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو ان ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنی چاہیے جو بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہے ہیں