این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کا عمل جاری، ملک بھر کے مختلف شہروں میں فزیکل ٹیسٹ کاآغاز ، سو فیصد میرٹ کی یقین دہانی
این سی سی آئی اے میں بھرتیوں کا عمل جاری، ملک بھر کے مختلف شہروں میں فزیکل ٹیسٹ کاآغاز ، سو فیصد میرٹ کی یقین دہانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی اسامیوں پر بھرتیوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ملک بھر کے مختلف مراکز پر امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔منگل کو ترجمان این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایجنسی میں بھرتیوں کے لیے فزیکل ٹیسٹ گوجرانوالہ، کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاہور، ساہیوال، پشاور، کوئٹہ، گلگت، فیصل آباد اور ملتان سمیت ملک کے مختلف بڑے شہروں میں بیک وقت لیے جا رہے ہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ مکمل طور پر شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جا رہے ہیں اور بھرتی کا پورا عمل سو فیصد میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر بھرتیوں کے پورے نظام کو شفاف بنایا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو سائبر کرائم کے خلاف قومی جنگ اور ڈیجیٹل سکیورٹی کے شعبے میں کردار ادا کرنے کا سنہری موقع مل سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور صرف اہل اور باصلاحیت امیدواروں کو ہی ادارے کا حصہ بنایا جائے گا۔







