الیکشن کمیشن کا ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس، جواب کیلئے 14 دن کی مہلت

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کوتوسیع مدت میں انٹر پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جواب کے لئے 14 دن کی مہلت دے دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی،ایم کیو ایم پاکستان نے مقررہ …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کوتوسیع مدت میں انٹر پارٹی انتخابات کرانے میں ناکامی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے جواب کے لئے 14 دن کی مہلت دے دی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی قانونی تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہی،ایم کیو ایم پاکستان نے مقررہ توسیعی مدت 15اکتوبر 2026 تک انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا باقاعدگی سے انتخاب کرانا قانونی تقاضا ہے،الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازمی ہے،انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد 7 روز میں انتخابی سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ضروری ہوتا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لئے 14 روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جواب نہ ملنے پر الیکشن کمیشن قانون کے مطابق مزید کارروائی کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان انتخابی نشان حاصل کرنے کی اہلیت سے محروم ہوسکتی ہے،آئندہ انتخابات کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان روکا بھی جاسکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے 26 اکتوبر کو ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

مزید خبریں