آغا خان یونیورسٹی نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار سفری نظام کے فروغ کے لیے کلائمیٹ سلوشنز چیلنج 2026 متعارف کرا دیا

آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار سفری نظام کے فروغ کے لیے کلائمیٹ سلوشنز چیلنج 2026 متعارف کرا دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کو جدید اور تخلیقی تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔چیلنج کا موضوع ’’ہر سفر پر نئے انداز سے غور: پائیدار مستقبل کے لیے سفری حل‘‘ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد نقل و …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) نے ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار سفری نظام کے فروغ کے لیے کلائمیٹ سلوشنز چیلنج 2026 متعارف کرا دیا ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبہ کو جدید اور تخلیقی تجاویز پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔چیلنج کا موضوع ’’ہر سفر پر نئے انداز سے غور: پائیدار مستقبل کے لیے سفری حل‘‘ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد نقل و حمل کے شعبے میں ایسے جدید تصورات اور عملی حل تلاش کرنا ہے جو ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار مستقبل کے قیام میں معاون ثابت ہو سکیں۔

اس اقدام کے تحت طلبہ کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار، حقیقی ماحولیاتی مسائل کے حل، مثبت اور دیرپا اثرات مرتب کرنے اور اپنی تجاویز پر اعزازات و انعامات حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔چیلنج میں آغا خان یونیورسٹی کے مختلف ممالک میں قائم تعلیمی مراکز کے تمام طلبہ جبکہ میڈیکل انٹرنز، ریذیڈنٹس اور فیلو بھی حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ یونیورسٹی کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ادارے کی ویب سائٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں