پاکستانی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جمعرات کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی

152
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستانی ٹیم فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیےجمعرات کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگی،فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ 4 جون سے لوزانے سوئزرلینڈ میں شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون پاکستانی وقت مطابق پانچ بجے پولینڈ کیساتھ کھیلے گا۔

دوسرا میچ بھی 4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق آٹھ بجے روائتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔ جون کو پاکستان دو میچز کھیلے گا،پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے سوئزرلینڈ کیساتھ جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ملائشیا کیساتھ کھیلے گا۔

بعد ازاں 5 جون کو فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔ واضع رہے فائیو اے سائیڈ قومی ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ ریحان بٹ جبکہ کوچ وقاص شریف ہونگےجبکہ منتخب کئے گئے دس رکنی سکواڈ میں وقار یونس گول کیپر,احتشام اسلم, عقیل احمد,محمد مرتضی یعقوب, تنظیم الحسن کپتان, ارشد لیاقت,حسان امین,ابوزر, عبدالرحمن اور محمد شاہ زیب شامل ہیں۔