پاکستان اور ایران نے پولان سے گوادر تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے معاہدےپر دستخط کر دیئے

99

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان اور ایران نے پولان سے گوادر تک بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے معاہدےپر دستخط کر دیئے ہیں۔

بدھ کو وزارت توانائی سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر بجلی خرم دستگیر کےایران کے دورے کے دوران ایران سے بلوچستان تک بجلی کی فراہمی کا یہ دوسرامعاہدہ ہے ۔

ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی سونیر کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت بجلی کی ترسیل کے لئے پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی اور اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے ایران بلوچستان میں بجلی فراہم کرے گا