پاکستان اور سری لنکا ویمنز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا

154
پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو شروع ہو گا

کراچی۔29مئی (اے پی پی):پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز یکم جون سے کراچی میں ہو گا، پاکستان ویمنز اس سے قبل تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ شکست دے چکی ہے،

پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم جون کو سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، تمام میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔