ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم میثاق معیشت پر اتفاق رائے کیلئے تمام متعلقہ سیاسی فریقوں سے مشاورت کا آغاز کررہے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے2018 میں بطور قائد حزب اختلاف ”چارٹر آف اکانومی” یعنی میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی جسے اس وقت کی حکومت نے بری طرح نظرانداز کر دیا تھا، یہ وقت کی قومی ضرورت ہے،

اس چارٹر پراتفاق رائے کیلئے ہم تمام متعلقہ سیاسی فریقوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز کر رہے ہیں ۔