ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایبٹ آباد،2 منشیات فروش گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 18 ستمبر (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر شہزاد نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور نا جائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
ایس پی کینٹ اور ڈی ایس پی سرکل میرپور کی نگرانی میں کی گئی پہلی کارروائی کے دوران ملزم عادل کے قبضے سے 600 گرام آئس برآمد ہوئی،دوسری کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش مدثر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 2200 گرام ہیروئن،650 گرام آئس،ایک 30 بور پستول بمعہ 15 کارتوس اور ایک موٹر سائیکل 125 تحویل میں لے لی گئی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔







