پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 14نومبر کو کھیلا جائے گا

109

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 14 نومبر کو نیشنل کرکٹ سٹیڈیم ،کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ مہمان خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 37 رنز سے مات دی۔

ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم سٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ پاکستان ویمن ٹیم کی کمان جویریہ خان سنبھالیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 14 نومبر کو کھیلاجائےگا۔ سیریز کے تینوں میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔