پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی،

111
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

شارجہ ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) اتوار کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائےگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا، گرین شرٹس کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے میں 111 رنز سے شکست دی تھی۔ بابراعظم نے شاندار سنچری جبکہ محمدنواز اور احسن علی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔