پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام دوسرا ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 مارچ سے شروع ہوگا

132
Pakistan Blind Cricket Council
Pakistan Blind Cricket Council

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام دوسرا ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 مارچ سے شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 4 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 سے 8 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا جس میں اسلام آباد سمیت آزاد جموں وکشمیر، پنجاب ، خیبر پختوا اور سندھ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔