اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن(پی ایس ایف) نے اپنے تمام ملحقہ یونٹس کو انفرادی ٹائم ٹرائل کی تربیت کرنے کی ہدایت کی ہے جوکہ اگلے ماہ جولائی میں ورلڈ روڈ چمپین میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے جائیں گے. پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نثار احمد نے کہا کہ قومی ٹیم رواں سال ستمبر 2020 میں سوئٹزرلینڈ میں ہونے والےورلڈ روڈ سائیکلنگ کے انفرادی ٹائم ٹرائل ایونٹ میں حصہ لےگی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے بہترین سائیکلسٹوں کے چناو کے لئے فیڈریشن کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیں گے، ٹرائلز میں کم از کم 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے حامل سائیکلسٹوں کو ایونٹ کے لیےشارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ جولائی میں ہونے والے ٹرائلز میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر سائیکلسٹ کا انتخاب کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ٹرائل کی جگہ اور تاریخ اور وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صرف تجدید شدہ سائیکلنگ لائسنس ہولڈر ہی اس ٹرائل میں شرکت کر سکتے ہیں -انہوں نے فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس سے گزارش ہے کہ اپنے سائیکلسٹوں کے لئے ضروری ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کریں تاکہ وہ ٹرائلز میں بہترین کارکردگی دینے کے لئے پوری طرح تیار ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تربیت کے دوران COVID-19 کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا مطلع کردہ ایس او پیز کی سختی سے عملدرامد کی جا ئے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے سائیکل سواروں کے نام اور ان کے کوچوں کے ناموں کے ساتھ ضروری تربیتی شیڈول جلد سے جلد پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کےساتھ شیئر کیا جاسکتا ہے۔