20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان قطر آئی ٹی کانفرنس دوحہ میں شروع ہوگئی، ممتاز پاکستانی آئی...

پاکستان قطر آئی ٹی کانفرنس دوحہ میں شروع ہوگئی، ممتاز پاکستانی آئی ٹی فرموں اور مقامی قطری کاروباری اداروں کی بھرپور شرکت ،نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان کی آئی ٹی صلاحیت کو اجاگر کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):پاکستان قطر آئی ٹی کانفرنس دوحہ، قطر میں جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس سٹی سنٹر میں شروع ہوگئی، جس میں ممتاز پاکستانی آئی ٹی فرموں اور مقامی قطری کاروباری اداروں نے بھرپور شرکت کی ہے۔افتتاحی تقریب کی قیادت نگراں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے کی۔اتوار کو یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر عمر سیف نے آئی ٹی کے شعبہ میں پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔

اس ایونٹ کا مقصد خطے میں غیر دریافت شدہ مواقع سے فائدہ اٹھانا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے تاریخی دورے کا آغاز پاکستانی سفارت خانے میں ایک قابل ذکر تقریب سے ہوا جس میں قطر میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان میں 30 سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

- Advertisement -

تقریب نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک نیا رخ دیا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ ، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پی ایس ایچ اے ) اور قطر کی پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے قطر میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416144

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں