32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان میں سکئنگ اور سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ایڈوائزی بورڈ...

پاکستان میں سکئنگ اور سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل ایڈوائزی بورڈ کے ارکان کےاعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):مالم جبہ سکائی ریزورٹ نے منگل کو مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ (آئی اے بی)اراکین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد پاکستان میں سرمائی سیاحت اور سکئنگ کے فروغ کی کوششوں کو تقویت دینا تھا۔اس موقع پر اعلیٰ سطحی معززین، سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد اور انٹرنیشنل ایڈوائزری کمیٹی کے ارکان موجود تھےجو پاکستان میں سکئی کھیل کے مستقبل کی تشکیل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ (آئی اے بی) ملک میں بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے، زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کے ڈھانچے کی ترقی کے لیے حکمت عملی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

- Advertisement -

عشائیے میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،آئی اے بی کے اراکین، بشمول لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن چیئرمین آئی اے بی، لارڈ لنکاسٹر آف کِمبولٹن ٹی ڈی پی سی سابق برطانوی قومی سلامتی کے مشیر، وقار ملک ایمبیسیڈر ایٹ لارج، سابق وفاقی وزیر احمر بلال صوفی ،سینئر وکیل اور بورڈ کے سیکرٹری یوسف جمال شاہ نے بھی شرکت کی ۔

قومی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ایڈوائزری کے چیئرمین لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن نے ایسے اشتراکات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کو ایک ممتاز سکئی منزل کے طور پر پیش کرنے میں مددگار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے دلکش پہاڑی سلسلےخاص طور پر شمالی علاقے اور مالم جبہ سرمائی کھیلوں کی ترقی کے لیے بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ہمیں مقامی افراد کو بھی شامل کرنا ہوگا تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔

سابق وفاقی وزیر احمر بلال صوفی نے کہا کہ پاکستان میں مناسب سکئی ڈھانچہ موجود ہے، قدرت نے ہمیں ایسے شاندار پہاڑ عطا کیے ہیں جو کسی بھی اسکئی سرگرمی کے لیے نہایت موزوں ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ جلد بین الاقوامی سکئی مقابلوں کا ایک مثالی مرکز بن جائے گا۔انہوں نے پاکستان کی سیاحتی ساکھ کو ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کے لیے محفوظ مقام کے طور پر بحال کرنے کے اجتماعی عزم کو اجاگر کیا۔

تقریب کے شرکاء نے پائیدار سیاحت کے ماڈلز، بین الاقوامی اشتراکات اور پاکستان کو عالمی سکئ نقشے پر نمایاں مقام دلانے کی حکمت عملیوں پر دلچسپ گفتگو کی۔یہ ایونٹ مثبت امیدوں اور اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پاکستان کو سکئنگ اور سرمائی کھیلوں کا عالمی مرکز بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582548

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں