پاکستان میں مذہبی آزادی نہ ہونے کا امریکی الزام قابل مذمت ہے، حافظ طاہراشرفی

119
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی
کورونا ویکسین کے حوالے سے بے بنیاد افواہوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اسلامی شریعت کے تحت کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانا جائز ہے، وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مسالک اور مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، امریکہ کی طرف سے پاکستان کے خلاف مذہبی آزادی نہ ہونے کا الزام لگانا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ جمعہ کوجاری بیان میں طاہر اشرفی نے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں محفوظ ہیں،امریکہ کی رپورٹ من گھڑت اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دوران سماعت توہین رسالت کے کیسوں کے ملزمان کی رہائی کا مطالبہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت اور پاکستانی معاشرے کے امن کے خلاف سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو وہ تمام حقوق حاصل ہیں جو انہیں اسلام اور ملکی آئین نے دیئے ہیں ، انہیں مکمل مذہبی، سیاسی و سماجی آزادی دی گئی ہے۔ امریکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی رائے قائم کرے اورایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے یہ تاثر ملے کہ پاکستان دشمن قوتوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکہ کو بھارت میں اقلیتوں پرہونے والے مظالم کیوں دکھائی نہیں دیتے۔ متنازع شہریت قانون پر سارا بھارت سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور پرامن مظاہرین کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والی کوئی اقلیت مودی سرکار کے شر سے محفوظ نہیں، سکھوںکے گولڈن ٹیمپل اور مسلمانوں کی بابری مسجد پر حملے ہوئے ، حتیٰ کہ بابری مسجدکو شہید کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل پاکستان میں رہنے والے تمام غیر مسلموں کے حقوق کی محافظ ہے۔