احمد آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دے گا،14 اکتوبر کو ہونے والا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہو گا۔
بھارتی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں اگر دوبارہ آمنے سامنے آئیں تو وہ بھی بڑا میچ ہو گا، اس وقت میدان کھچا کھچ بھرا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ آمنے سامنے آئیں تاہم پاکستان ٹیم ان میں سے کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہے تاہم میری پیشنگوئی ہے کہ پاکستان بھارت کو ایک بڑا سرپرائز دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔