پاکستان کا افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

66

اسلام آباد۔22جون (اے پی پی):پاکستان نے افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آنے والے المناک زلزلے اور ملک بھر کے مختلف صوبوں میں آنے والے طوفانی سیلاب سے ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ برادر افغان عوام اپنی خصوصیت کے ساتھ اس قدرتی آفت کے اثرات پر قابو پالیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے حکام اور ادارے اپنے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں