پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ میں (کل) چار میچ کھیلے جائینگے

نوجوان خواتین کرکٹرز کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 12 جنوری(اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے مزید چار میچز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ مرغزار گراﺅنڈ پر کراچی بیلو کا مقابلہ فاٹا سے ہوگا۔ ارباب سٹیڈیم پشاور میںکراچی وائٹس اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراﺅنڈ ، اسلام آباد میں لاہور اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، پنڈی سٹیڈیم ، راولپنڈی میں لاہور وائٹس اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 23 اور 24 جنوری کو جبکہ 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائےگا۔